قومی آواز برامپٹن برامپٹن میں پیر کو ہونے والے ایک ٹریفک حادثے میں دو افراد ہلاک ہو گئے۔ حادثہ ایک ٹیکسی اور موٹر سائیکل کے درمیان ہوا ۔ حادثہ اتنا خوفناک تھا کہ ٹیکسی ڈرائیور اور موٹر سائیکل سوار دونوں ہلاک ہو گئے۔ حادثہ برمالی روڈ پر پیش آیا۔ پیل ریجنل پولیس کا کہنا ہے کہ موٹر سائیکل سوار کی عمر تیس سال اور ٹیکسی ڈرائیور کی عمر باسٹھ سال بتائی جاتی ہے۔ بتایا گیا ہے کہ ٹیکسی ڈرائیو طبی لحاظ سے فٹ نہیں تھا جو کہ حادثے کی وجہ بتائی جاتی ہے۔ ا س خوفناک حادثے پر علاقے کے لوگوں میں سوگواری پائی جاتی ہے۔
June 06, 2018