March 10, 2017 دوسری جانب واشنگٹن میں قائم برطانوی سفارت خانے کا کہنا ہے کہ برطانوی سفارت خانہ فی الحال اپنے ملک کے شہریوں کو وائٹ ہاؤس کی سیر کی سہولت فراہم کرنے سے قاصر ہے۔ سفارت خانے کے مطابق برطانیہ کے کسی شہری کو وائٹ ہاؤس کا وزٹ کرانے کی اجازت نہیں ہے اور یہ سلسلہ غیر معینہ مدت تک بند ہے۔ برطانوی سفارت خانے کا کہنا ہے کہ امریکی حکام کی طرف سے انہیں بتایا گیا ہے کہ وہ فی الحال اپنے شہریوں کی وائٹ ہاؤس کی سیر کا سلسلہ روک دے۔
قومی آواز ۔ واشنگٹن : امریکی انتظامیہ کے نئے احکامات کے مطابق اگر کوئی غیرملکی شہری وائٹ ہاؤس کا وزٹ کرنا چاہے تو اسے واشنگٹن میں موجود اپنے سفارت خانے کے ذریعے درخواست دینا ہوگی، سفارت خانہ امریکی حکام سے رابطہ کرے گا جس کے بعد درخواست گذار کو 45 منٹ کے وزٹ کی اجازت دی جاسکتی ہے۔