ٹورنٹو 17 نومبر ، 2018 کینیڈا پوسٹ نے اپنے ایک اعلامیے میں کہا ہے کہ برطانیہ ،چائنا اور امریکہ سے درخواست کی گئی ہے کہ وہ فی الحال اپنی شپمنٹ کینیڈا بھیجنے سے احتراز کریںکیونکہ کینیڈا میں جاری پوسٹل عملے کی ہڑتال کی وجہ سے شپمنٹ کو اس کے مطلوبہ مقام پر ڈیلیور کرنے میں دشواریاں حائل ہیں۔مقامی پارسل اور ڈاک بھی ایک ڈھیر کی صورت میں جمع ہو چکی ہے جس کو ڈیلیور کرنے والا کوئی نہیں۔
قومی آواز ٹورنٹو