برٹش کولمبیا کی حکومت کا صحت کا ماہوار پریمیم کم کرنے کاارادہ

قومی آواز ۔ نامہ نگار ۔ اوٹاوا: اوٹاوا: برٹش کولمبیا کی حکومت کا صحت کا ماہوار پریمیم کم کرنے کاارادہ ہے۔ یہ فیصلہ بجٹ میں کیا گیا جائے گا۔ یہ صوبہ میڈیکل سروس پلان اور سٹرکچر کی وجہ سے تنقید کی زد میں ہے۔ اس کے لئے تین یا زیادہ افراد پرمشتمل خاندان ڈیرھ سو ڈالر ماہوار فیس دیتے ہیں، ان کی سالانہ آمدن 30,000 ڈالرسالانہ ہوتی ہے۔ جن کی آمدنی30,000سالانہ ڈالر سے بھی کم ہوتی ہے وہ اس پریمیم کے لئے درخواست دے سکتے ہیں۔ یہ تبدیلی یکم جنوری2017 سے کی جائے گی۔ ایم ایس پی کے پریمیم ریٹس2009 کے بعد سے39 فی صد تک بڑھ گئے ہیں۔ برٹش کولمبیا کی گرین پارٹی کی لیڈر اینڈریو ویوز نے بھی الیکشن مہم میں اس کی کمی کا وعدہ کیاتھا، ان کے نزدیک اونٹاریو بہترین ماڈل ہے۔
مذید جاننے کے لیے پڑھتے رہیے قومی آواز