برٹش کولمبیا کے ٹین ایجر مہاجر نے حکومت پرقید تنہائی کی وجہ سے ہرجانہ کردیا

قومی آواز وینکوور: برٹش کولمبیا کے کم عمر مہاجر نے حکومت پرقید تنہائی کی وجہ سے ہرجانہ کردیا۔ کم عمر مہاجر جس کا تعلق سوڈان سے ہے اس نے برٹش کولمبیا حکومت پر قید تنہائی کی وجہ سے ہرجانہ کیا ہے اور کہا ہے کہ اس کی ذمہ دار چلڈرن منسٹر ہے۔ وہ عدالت میں کے سی کی وجہ سے مشہور ہے۔ اس نے برٹش کولمبیا کی عدالت میں کلیم کیا ہے کہ ا سکے حقوق سلب کئے جارہے ہیں۔ ان کے وکیل کرس ٹیری پوکی کاکہنا ہے کہ کے سی نے ان کوکہا ہے کہ وہ اس بارے میںمیڈیا کو سامنے لائیں اوراس کے کیس پر روشنی ڈالیں کہ جیل میںاس کے ساتھ اس کے ساتھیوں جیسا سلوک کیوں نہیںہورہا۔ میںتو بس یہ چاہتا ہوں کہ میرے ساتھ انصاف ہو۔عدالتی احکامات کے پیش نظر اس کومخصوص وقت کے لئے تنہا قید کیا گیا ہے اور جب مقررہ وقت پورا ہو جائے گاتواس کودوسرے لوگوںسے ملنے کی اجازت مل جائے گی۔ منسٹری کے ترجمان بل اینڈرسن نے اس بارے میںکوئی بیان نہیںدیا ہے۔اس کے وکیل کا کہنا ہے کہ ایک مخصوص رقم کا ہرجانہ کیاگیا ہے اور امید ہے کہ منسٹری سے یہ رقم مل جائے گی


متعلقہ خبریں