بھارتی دارالحکومت نئی دہلی، دنیا کا آلودہ ترین شہرقرار پانے کی ہیٹ ٹرک مکمل ،عالمی رپورٹ جاری 

 

قومی آواز :

عالمی نیوز،16مارچ ، 2021،

عالمی تنظیم اکیار کے مطابق دنیا بھر میں آلودگی جانچنے کے معیار پر پرکھنے کے بعد بھارتی دار الحکومت نئی دہلی کو مسلسل تیسری بار دنیا کا آلودہ ترین شہر قرار دیا گیا ہے اور یوں نئی دہلی نے آلودگی کی ہیٹ ٹرک مکمل کر لی ہے۔۔۔۔۔یہ خبریں آپ قومی آواز ٹورنٹو پر ملاحظہ فرما رہے ہیں۔۔۔۔تنظیم کے مطابق آلودگی ناپنے کا معیار دو اعشاریہ پانچ مائیکرو میٹر یا اس سے بھی باریک زرات کی لبے وقفے تک ہوا میں موجودگی کی بیناد پر کیا جاتا ہے۔اس کا سائنسی نام پی ایم دو اعشاریہ پانچ ہے۔ عالمی ادارہ صحت کے مطابق دنیا کے پچاس آلودہ ترین شہروں میں بھارت کے پینتیس شہر شامل ہیں۔ رپورٹ کے مطابق دنیا کے آلودہ ترین ملکوںمیں بنگلہ دیش پہلے پاکستان دوسرے اور بھارت تیسرے نمبر پر ہے جبکہ جنوبی ایشیاءکی ہوا کا معیار دنیا کا بد ترین معیار قرار دیا گیا ہے۔


متعلقہ خبریں