بھارت میں کتاب کے سرورق پر پاکستانی بچی اور پرچم شائع ہونے پر ہنگامہ

Tuesday May 8
قومی آواز ۔ نئی دلی

ریاست بہار کے وزیراعلیٰ نے تصویر شائع ہونے کی تحقیقات کیلئے کمیٹی تشکیل دیدی۔
بھارتی ریاست بہار میں اسکول میں تقسیم کی جانے والی کتاب کے سرورق پر پاکستانی پرچم اور بچی کی تصویر نے نیا ہنگامہ کھڑا کردیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ‘بیٹی بچاؤ بیٹی پڑھاؤ’ مہم کے تحت ریاست بہار میں تقسیم کردہ کتابچے کے سرورق پر پاکستانی پرچم اور لڑکی کی تصویر شائع کی گئی تھی، جس کی نشاندہی پر ریاستی حکومت کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا جارہا ہے۔

اسکول کی کتاب کے سرورق پر اسکول کے یونیفارم میں ملبوس پاکستانی بچی پاکستان کا قومی پرچم بنا رہی ہے۔

ریاستی حکومت نے 5 ہزار نوٹ بک شائع کیں جسے پٹنہ سپرب انٹرپرائزز کی جانب سے علاقے کے تمام اسکولوں میں تقسیم کیا گیا۔

بعدازاں معاملے کا علم ہونے پر کتابوں کی تقسیم کا عمل روک دیا گیا۔

یہ خبریں آپ قومی آواز ٹورنٹوپر پڑھ رہے ھیں

دوسری جانب تصویر کی نشاندہی ہونے کے بعد ریاست بہار کے وزیراعلیٰ نتیش کمار نے پاکستانی پرچم کے ساتھ بچی کی تصویر نوٹ بک پر شائع ہونے کی تحقیقات کے لیے کمیٹی تشکیل دے دی۔

ڈسٹرکٹ کوارڈینیٹر برائے صحت و صفائی سدھیر کمار کا کہنا ہے کہ پاکستانی پرچم اور بچی کی تصویر نوٹ بک کے سرورق پر چھپنا غلطی ہے۔

فوٹو: بشکریہ ٹائمز آف انڈیا


متعلقہ خبریں