بیروت سے کینیڈین باشندوں کو وطن لانے کے لئے ٹاسک فورس قائم کر دی گئی، وفاقی ترجمان

 

قومی آواز :اٹاوا،
کینیڈین نیوز14، اگست، 2020،
وفاقی حکومت کے ترجمان نے اعلان کیا ہے کہ بیروت دھماکوں کے بعد وہاں پھنسے ہوئے عارضی مقیم اور مستقل رہائشی کینیڈین باشندوں کو وطن لانے کے لئے ایک ٹاسک فورس قائم کر دی گئی ہے ۔۔۔۔۔یہ خبریں آپ قومی آواز ٹورنٹو پر ملاحظہ فرما رہے ہیں۔۔۔۔ یہ ٹاسک فورس وہاں مقیم باشندوں کے کوائف اکھٹا کرے گی اور انہیں واپس وطن لانے کے لئے انتظامات کرے گی۔ اس کے علاوہ حکومت نے کینیڈا میں مقیم لبنانی باشندوں کے کینیڈا میں قیام کے عرصے میں بھی اضافے کا اعلان کیا ہے تاکہ وہ اپنی سہولت سے واپسی کا سفر اختیار کر سکیں۔


متعلقہ خبریں