بیرون ملک سے وطن واپس آنے والوں کے لئے قرنطینہ مہنگا پڑنے لگا، شہری پریشان

 

قومی آواز ،
کینیڈین نیوز22،فروری، 2021،
ٹروڈو حکومت کی جانب سے بیرون ملک سے وطن واپس آنے والے کینیڈین شہریوں کے لئے قرنطینہ کی شرط لوگوں کے لئے وبال جان بن گئی ہے۔۔۔۔۔یہ خبریں آپ قومی آواز ٹورنٹو پر ملاحظہ فرما رہے ہیں۔۔۔۔ لوگوں کا کہنا ہے کہ حکومت ہوٹل چارجز کی مد میں دو ہزار ڈالر کا مطالبہ کر رہی ہے جو کہ بیرون ملک سفر کرنے والوں پر اضافی بوجھ ہے۔ اپنے والد کی تیمار داری کے لئے انڈیا جانے والے روہن جومانی کہتے ہیں کہ ان کا بجٹ اتنا نہیں کہ وہ قرنطینہ کا خرچ برداشت کر سکیں ۔ حکومت نے بیرون ملک سفر کرنے والوں پر جرمانیہ لگا دیا ہے جبکہ دیگر لوگوں کا کہنا ہے کہ ہوٹل کا خرچہ اس سے کہیں کم ہے جتنا حکومت نے بتایا ہے


متعلقہ خبریں