بینکاک ایئرپورٹ پر زیرحراست سعودی خاتون کو جان کا خطرہ، سیاسی پناہ کی درخواست

قومی آواز: بینکاک
قومی خبریں 07 جنوری ، 2019

اٹھارہ سالہ رہف محمد القعون کے مطابق سعودی عرب واپسی پر ان کے اہلخانہ انہیں قتل کردیں گے— ۔فوٹو/ بشکریہ سوشل میڈیا
تھائی لینڈ کے دارالحکومت بینکاک میں ایئرپورٹ پر حراست میں لی جانے والی سعودی خاتون نے وطن واپسی پر جان کے خطرے کے پیش نظر تھائی لینڈ میں سیاسی پناہ کی درخواست کرنے کے ساتھ ساتھ دیگر مسافروں سے بھی اپیل کی ہے کہ وہ ان کی ممکنہ بے دخلی کے خلاف احتجاج کریں۔

رہف محمد القعون نامی خاتون کو اتوار (6 جنوری) کو بینکاک ایئرپورٹ پر حراست میں لے کر ہوٹل کے ایک کمرے میں رکھا گیا ہے، جہاں سے انہوں نے اپنے ٹوئٹر پیغامات کے ذریعے اپنی آواز دنیا تک پہنچانے کی کوشش کی۔

18 سالہ رہف محمد القعون نے خبر رساں ادارے اے ایف پی سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ وہ کویت کے سفر کے دوران اپنے اہلخانہ سے فرار ہوئیں، جو انہیں جسمانی و نفسیاتی تشدد کا نشانہ بناتے تھے۔

انہوں نے بتایا کہ ان کا اراداہ تھا کہ وہ آسٹریلیا جاکر وہاں سیاسی پناہ کے لیے اپیل دائر کریں گی، ساتھ ہی انہوں نے اس خدشے کا اظہار کیا کہ انہیں تھائی امیگریشن حکام کی جانب سے ڈی پورٹ کردیا جائے گا۔

ریاف نے دعویٰ کیا کہ جب وہ سوارنابھومی ایئرپورٹ پر پہنچیں تو انہیں سعودی اور کویتی حکام نے روکا اور اُن سے ان کی سفری دستاویزات زبردستی لے لی گئیں۔

انہوں نے اپنے ٹوئٹر پیغام میں لکھا، ‘میں نے تھائی لینڈ کی حکومت سے درخواست کی کہ میری کویت بے دخلی روک دیں۔’

رہف نے پولیس سے بھی سیاسی پناہ کا عمل شروع کرنے کی درخواست کی۔

رہف نے اپنے پیغام میں لکھا، ‘میں وہ لڑکی ہوں، جو کویت سے فرار ہوکر تھائی لینڈ آئی ہے، میں شدید خطرے میں ہوں کیونکہ سعودی سفارتخانہ مجھے واپس ملک جانے پر مجبور کر رہا ہے۔’

Rahaf Mohammed رهف محمد القنون
@rahaf84427714
· Jan 5, 2019
Replying to @rahaf84427714
انا حقيقية وموجودة ولسى أتنفس، ولكن لستُ واثقة تماماً من استمرارية وجودي أو حتى من استمرارية بقائي على قيد الحياة مالم تكف السفارة السعودية عن ملاحقتي. #فتاه_تايلند

Rahaf Mohammed رهف محمد القنون
@rahaf84427714
I’m the girl who run away from Kuwait to Thailand. I’m in real danger because the Saudi embassy trying to forcing me to go back to Saudi Arabia, while I’m at the airport waiting for my second flight.

932
3:58 PM – Jan 5, 2019
Twitter Ads info and privacy
1,042 people are talking about this
Twitter Ads info and privacy

تھائی لینڈ کے امیگریشن چیف سوراچٹ ہاک پارن نے اے ایف پی کو بتایا کہ رہف کو کویت سے تھائی لینڈ آمد پر روکا گیا، ان کے پاس واپسی کے ٹکٹ اور پیسے وغیرہ نہیں تھے۔

انہوں نے مزید بتایا کہ رہف کو ایئرپورٹ کے ایک ہوٹل میں رکھا گیا ہے۔

امیگریشن چیف کے مطابق رہف شادی سے بچنے کے لیے فرار ہوئیں اور واپس سعودی عرب بھیجنے پر ان کے لیے مشکلات پیش آسکتی ہیں۔

رہف نے اے ایف پی سے بات کرتے ہوئے کہا کہ اگر انہیں واپس بھیجا گیا تو انہیں قید کردیا جائے گا اور ان کا خاندان سو فیصد انہیں قتل کردے گا۔

Rahaf Mohammed رهف محمد القنون
@rahaf84427714
I’m afraid, my family WILL kill me. #فتاه_تايلند

439
4:27 PM – Jan 5, 2019
Twitter Ads info and privacy
658 people are talking about this
Twitter Ads info and privacy

انہوں نے ٹوئیٹ کی کہ انہیں کویت ایئرویز کی پرواز کے ذریعے صبح 11 بجکر 15 منٹ پر ڈی پورٹ کردیاجائے گا۔

Rahaf Mohammed رهف محمد القنون
@rahaf84427714
The flight schedule to return me is flight Kuwait 412

https://www.flightstats.com/v2/flight-tracker/KU/412?year=2019&month=1&date=7&flightId=985866041 … please help me by step it from leaving

2,261
4:14 PM – Jan 6, 2019
Twitter Ads info and privacy
2,730 people are talking about this
Twitter Ads info and privacy

واپسی کی شیڈول فلائٹ سے قبل رہف نے ٹرانزٹ ایریا میں موجود فلائٹ کے دیگر مسافروں سے بھی اپیل کی کہ وہ ان کی بے دخلی کے خلاف احتجاج کریں ۔

دوسری جانب سعودی سفارت خانے کے ایک عہدیدار عبداللہ الشعیب نے ایک سرکاری چینل کو انٹرویو کے دوران بتایا کہ خاتون کے والد نے ان سے رابطہ کرکے بیٹی کو واپس لانے میں مدد کی اپیل کی تھی۔

تاہم انہوں نے اس بات کی تردید کی کہ رہف کا پاسپورٹ ضبط کیا جاچکا ہے اور یہ کہ سعودی سفارتخانے کے حکام ایئرپورٹ کے اندر موجود ہیں۔

واضح رہے کہ یہ واقعہ ایک ایسے وقت میں پیش آیا ہے، جب گذشتہ برس 2 اکتوبر کو صحافی جمال خاشقجی کے قتل اور سعودی عرب کے اس سے نمٹنے کے طریقہ کار کے حوالے سے ریاست پر شدید تنقید کی جارہی ہے


متعلقہ خبریں