تنہا لڑکی، لاک ڈاﺅن ،اپاہج باپ ،سائیکل پر بارہ سو کلو میٹرسفر،بھارت میں عظم و ہمت کی مثال قائم

کورونا وائرس لاک ڈاﺅن میں پھنسے اپاہج باپ کو بچانے کے لئے پندرہ سالہ جیوتی کماری بہار سے دہلی پہنچی اور ایک سائیکل پر باپ کو پیچھے بٹھا کر بارہ سو کلو میٹر کا فاصلہ آٹھ دن میں طے کر کے بہار میں اپنے گاﺅں پہنچ گئی۔اس نا قابل یقین کارنا مے پر پوری دنیا انگشت بدنداں رہ گئی ہے۔امریکی صدر کی صاحبزادی ایوانکا نے جیوتی کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے اس کی تعریف کی ہے۔
یہ خبر جلد ہی انٹرنیشنل سطح پر اجاگر ہو گئی اور دنیا بھر کے لوگوں نے اس بچی کی عظم و ہمت کو داد دی۔ بھارت کی سائیکل فیڈریشن نے جیوتی کماری کو سائیکل مقابلوں کے لئے ٹرائل میں بلانے کا اعلان کیا ہے۔


متعلقہ خبریں