توہین رسالت: میرے پیامبر نے کب کہا تھا کہ خون بہاؤ

قومی آواز
ٹورنٹو 29 جولائی ، 2020ویب ڈیسک
(بشکریہ:عاطف توقیر (وی لاگ
توہین رسالت
میرے پیامبر نے کب کہا تھا کہ خون بہاؤ
یہ کس حدیث پیامبری میں لکھا ہوا تھا کہ گلوں پہ چھُری چلاؤ
وجود اقدس کے نام رحمت پر اپنے اعمال رکھنے والوں کتاب اقدس کے کس ورق پر لکھا ہوا تھا کہ
تم خدا ہو؟
کہاں لکھا ہے کہ دین رحمت لہو بہانے کا راہنما ہے ؟
رحیم مولا کے کلمہ گو ہو؟ تم کس کی سنُّت پر چل رہے ہو؟
شجر کی شاخوں سے پیار کرنا دعائیں دینا میرا نبیٌ ہے۔۔
وجود معصوم کو چیتھڑوں میں بدلنے والوں لباس اطہر کے چیتھڑوں سے چھِلے وجودوں رستِے زخموں کو پاک کرنا میرا نبیٌ ہے
شعور انساں پہ نکتہ چینوں امامِ علم و شعور کا علم میں اضافے کو ہر ُدعا کا وجود کرنا میرا نبیٌ ہے۔۔۔
میناروممبروں سے مسجدوں سے بیان نفرت گرانے والوں مقام افضل سے امن و الفت کا درس دینا میرا نبیٌ ہے۔۔۔
وجود طِفنا کو راہ خود کش بنانے والوں نماز اطہر کی سجدہ ریزی کی ہر طوالت کا درس دیکھو مساجد و عبادتگاہوں بازار وں کو خوف و دہشت بنانیوالوں شہر کو ہر خوف سے بچانے سکوں دینے کا رب سے کہنا میرا نبیٌ ہے۔۔۔
اذان اُجرت پہ دینے والوں بیانِ نفرت اُگانے والوں میرے پیامبر کی جیب دیکھو میرے پیامبر کا ظرف دیکھو میرے پیامبر نے کب کہا تھا کہ رحمِت لا محیط و ادراک کسی کےجملوں کی دسترس ہے ؟ کہاں لکھا تھا کہ رحیم مولا کے نام نامی پہ جُھنڈ بنا کے خون پھینکو کہاں لکھا تھا کہ مشتعل لوگ جمع ہو کر کریم مولا کا نام لیکر زمین مولا پر خون گرائیں ؟ یہ کیسی توھین کررہے ہو؟
شعور انساں کے نکتہ چینوں دئیے بجھانے کے دعویداروں میرا پیامبر تو روشنی تھا میرے نبی نے کب کہا تھا کہ خون بہاؤ۔۔۔


متعلقہ خبریں