جسے اللہ رکھے اسے کون چکھے،تین خوش نصیبوں کے ساتھ معجزہ،ایک ائیر ہوسٹس بھی لکی نکلی

قومی آواز :کراچی،
کینیڈین نیوز22 مئی ، 2020،
کراچی میں پی آئی اے کے طیارہ گرنے سے مسافروں سمیت سینکڑوں مسافروں اور شہریوں کی ہلاکت کا خدشہ ہے کیونکہ ابھی تک صرف بیس تا پچیس فیصد علاقے میں ہی امدادی کام کیا جا سکا ہے۔حادثہ دو بج کر سینتیس منٹ پر پیش آیا ۔ ۔۔۔۔یہ خبریں آپ قومی آواز ٹورنٹو پر ملاحظہ فرما رہے ہیں۔۔۔۔کپتان سجاد گل نے کنٹرول ٹاور کو گئیر اور انجن میں خرابی کا بتایااور مے ڈے کال دی جس کے ایک منٹ بعد ہی رابطہ منقطع ہو گیا اور طیارہ آبادی پر جا گرا۔اس حادثے میں پنجاب بینک کے صدر ظفر مسعود اور دیگر دو افراد محفوظ رہے ۔ اسی طرح ایک ائیر ہوسٹس مدیحہ ارم کو عین وقت پر پرواز سے روک کر ان کی جگہ انعم مقصود کو بھیجا گیا جو اس حادثے میں جاح بحق ہو گئیں ۔حادثے کے بعد کراچی کے اسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ ہے۔


متعلقہ خبریں