جنات بھگانے کے بہانے عاملہ نے ایک شخص کا گھر اور گاڑی ہتھیا لی، مقدمہ درج

جمعہ26 اکتوبر 2018
قومی آواز:ٹورنٹو

یارک ریجن پولیس ترجمان کے مطابق جنات بھگانے کے بہانے ایک عاملہ نے ایک سڑسٹھ سالہ شخص کا گھر اور اس کی کار ہتھیا لی پولیس نے شکایت ملنے پر مقدمہ درج کر کے تحقیقات شروع کر دی ہیں۔ ترجمان کے مطابق سمانتھا اسٹیونسن عرف ایوانا نے خود کو ایک جادوگرنی اور عاملہ ظاہر کر کے مذکورہ شخص کا گھر اور کار بکوا کر رقم اینٹھ لی ۔پولیس نے ایوانا پر فراڈ کا چارج عائد کیا ہے۔