جنوبی کوریا کے پولٹری فارم میں برڈ فلو کی بیماری پھوٹ پڑی، حکام کا ہائی الرٹ

 

قومی آواز :سیول،
کینیڈین نیوز، 1،دسمبر، 2020،
عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق جنوبی کوریا میں ایک فارم میں برڈ فلو کی وباءپھوٹ پڑی ہے۔ حکام نے یہاں ایچ فائیو این نوعیت کا برڈ فلو پھیلنے کی تصدیق کر دی ہے۔۔۔۔۔یہ خبریں آپ قومی آواز ٹورنٹو پر ملاحظہ فرما رہے ہیں۔۔۔۔جنوبی کوریا کی وزارت زراعت نے گرنری نامی قصبے میں واقع فارم میں انیس ہزارمتاثرہ بطخیں تلف کرنے کی تصدیق کی ہے۔برڈ فلو روکنے کے لئے اب تک چھ لاکھ سے زائد پرندے تلف کئے جا چکے ہیں ۔کورونا وباءکے بعد اب برڈ فلو کے خطرے کے پیش نظر حکام میں تشویش کی لہر دوڑ گئی ہے۔


متعلقہ خبریں