جو لوگ سفید کرسمس کی توقع کر رہے تھے قدرت نےان کی امید پوری کردی، محکمہ موسمیات

Monday, December 25, 2017
قومی آواز ۔ ٹورنٹو ۔

کرسمس کے موقع پر جو لوگ یہ توقع کر رہے ہیں کہ جی ٹی اے میں وہ برف سے بھرپور ایک سفید کرسمس منائیں گے ان کے لئے اطلاع ہے کہ ان کی یہ توقع بہت حد تک پوری ہو گی اورکرسمس کے موقع پر گیارہ سینٹی میٹر تک برفباری کا پورا امکان موجود ہے۔ یہ بات محکمہ موسمیات نے اپنے ایک اعلامیے میں کہی ۔ محکمے نے اس کرسمس کو ایک پرفیکٹ کرسمس سے تعبیر کیا ہے۔ محکمے نے اپنے ایک خصوصی اعلامیے میں اعلان کیا ہے کہ گریٹ لیک سے ایک بڑا ہوائی دباﺅ جو کم پریشر پر مشتمل ہے جنوب کی طر ف گامزن ہے جس کا نتیجہ سنو فال کی صور ت میں ظاہر ہو گا۔ زیادہ تر برفباری جنوبی علاقوں میں ہو گی۔جی ٹی اے اور ٹورنٹو ایریا میں چند دن تک برفباری ہو تی رہے گی اور پندرہ سے بیس سینٹی میٹر تک برف گر سکتی ہے۔ ویدر نیٹ ورک کے مطابق چند دن تک ٹورنٹو سٹی دنیا کا سب سے زیادہ برف والا شہر بنا رہے گا۔