حکومت کی جانب سے ماروانا کی فروخت پر ایک ڈالر فی گرام ٹیکس عائد کرنے کا اعلان

قومی آواز ۔
05 اکتوبر ، 2017
ٹورنٹو۔
اٹاوا سے آنے والی اطلاعات کے مطابق ٹروڈو انتظامیہ نے اعلان کیا ہے کہ ماری جوائنا کی قانونی فروخت کی اجازت کے بعد اب فروخت کنندگان کو ایک ڈالر فی گرام ٹیکس دینا ہو گا ۔ یہ ٹیکس پہلے ہی عائد ایکسائز ڈیوٹی کے بعد عائد کیا گیا ہے۔ٹیکس دس گرام سے زائد ماری جوائنا کی فروخت پر عائد ہو گا۔یہ فیصلہ ٹروڈو کی زیر صدارت ہونے والے کینیڈا کے دس صوبوں کے پریمرکے اجلاس میں کیا گیا۔ اس ٹیکس سے ہونے والی آمدنی وفاقی اور صوبائی حکومتوں میں مساوی تقسیم کی جائے گی۔حکومت کی کوشش ہے کہ ماری جوائنا کی سلیز میں قانون کو لاگو کیا جائے اور جس طرح بھی ہو سکے اس کی بلیک مارکیٹ کو ختم کیا جائے۔