خراب موسم کی وجہ سے کینیڈا میں کورونا ویکسین کی قلت ، شپمنٹ پہنچنے میں تاخیر

 

قومی آواز ،
کینیڈین نیوز17،فروری، 2021،
خرا ب موسم کی وجہ سے کینیڈا میں کورونا ویکسین کی نئی شپمنٹ پہنچنے میں تاخیر ہو رہی ہے جس کی وجہ سے ملک میں ویکسین کی قلت پیدا ہو گئی ہے۔۔۔۔۔یہ خبریں آپ قومی آواز ٹورنٹو پر ملاحظہ فرما رہے ہیں۔۔۔۔ وفاقی حکومت کے ترجمان کے مطابق امریکہ سے آنے والی کورونا ویکسین کی نئی شپمنٹ کو وہیں روک لیا گیا ہے کیونکہ امریکہ میں سخت سرد موسم کی وجہ سے کارگو ٹرمینل کو عارضی طور پر بند کر دیا گیا ہے۔امید ہے کہ اگلے چند دن میں موسم میں بہتری کی صورتحال پیدا ہو جائے گی اور رکی ہوئی شپمنٹ کینیڈا پہنچنا شروع ہو جائیں گی جس کے بعد ویکسین کی قلت پر جلد قابو پایا جا سکے گا۔


متعلقہ خبریں