داعش نے پاکستان میں قدم رکھ دیا،سیالکوٹ کے سے 6شدت پسند گرفتار

قومی آواز سیالکوٹ: انسداد دہشگردی فورس نے سیالکوٹ کی تحصیل ڈسکہ میں کارروائی کر کے 6 دہشت گردوں کو گرفتار کر لیا جن کا تعلق کالعدم تنظیم داعش سے ہے۔سی ٹی ڈی نے ڈسکہ میں واقع جنرل بس سٹینڈ پر کارروائی کر کے 6 دہشت گردوں کو گرفتار کر کے بھاری مقدار میں اسلحہ اور دھماکہ خیز مواد برآمد کیا۔ گرفتار دہشت گردوں کا تعلق ڈسکہ اور سیالکوٹ سے ہے جن میں عرفان بابر، جواد اسلم ، سعید احمد ، ابو حنیفہ، عامر سہیل اور اعجاز احمد شامل ہیں۔ سی ٹی ڈی ذرائع کا کہنا ہے کہ پکڑے جانے والے افراد کا تعلق داعش سے ہے اور یہ ڈسکہ میں دہشتگردی کی پلاننگ کر رہے تھے۔ دہشتگردوں سے اسلحہ اور بارودی مواد ، بال بیرنگ ، ڈیٹو نیٹر دیگر دھماکا خیز مواد برآمد کیاگیا ہے۔ نجی نیوز چینل کے مطابق دہشتگردوں نے ڈسکہ کے نواحی موضع گلوٹیاں میں ٹریننگ کیمپ بھی قائم کر رکھا تھا۔ ملزموں کو گوجرانوالہ کی انسداد دہشتگردی عدالت میں پیش کرنے کے بعد نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا ہے۔


متعلقہ خبریں