دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں کراچی کا تیسرا نمبر ، پنجاب بھر میں اسموگ کے بادلوں کا راج

 

قومی آواز :کراچی،
کینیڈین نیوز، 13نومبر، 2020،
یو ایس ائیر کوالٹی انڈیکس کے اعداد و شمار کے مطابق پاکستان کا سب سے بڑا شہر کراچی اب آلودگی میں بھی دنیا بھر میں تیسرے نمبر پرآ گیا ہے۔ ادارے نے کراچی کو انتہائی آلودہ قرار دیتے ہوئے بتایا کہ کراچی کی ہوا میں آلودہ زرات کی مقدار تین سو بہتر پر ٹیکولیٹ میٹرز تک جا پہنچی ہے جس کے بعد کراچی کا دنیا میں تیسرا نمبر ہو گیا ہے۔۔۔۔۔یہ خبریں آپ قومی آواز ٹورنٹو پر ملاحظہ فرما رہے ہیں۔۔۔۔دوسری طرف پنجاب بھر میں اسموگ کا راج ہے اور حد نگاہ بہت کم ہو گئی ہے جبکہ بچوں میں بیماریاں پھیل جانے کا خطرہ بھی پیدا ہو گیا ہے۔


متعلقہ خبریں