رمضان میں بھی افغانیوں کی خانہ جنگی جاری ،اسپتالوں اور جنازوں پر حملے،پچیس ہلاک

قومی آواز :کابل،
کینیڈین نیوز،12 مئی ، 2020،
افغانستان سے آنے والی اطلاعات کے مطابق دنیا بھر کے ممالک کی جانب سے رمضان المبارک کے دوران جنگ بندی کی اپیل کو افغانیوں نے اسے مسترد کر دیاہے اور جنگ جاری رکھنے کا اعلان کیا ہے۔اس دوران متحارب گروہوں نے ایک دوسرے کے علاقوں پر حملے کر کے درجنوں افراد کو ہلاک و زخمی کر دیا۔ ۔۔۔۔یہ خبریں آپ قومی آواز ٹورنٹو پر ملاحظہ فرما رہے ہیں۔۔۔۔کابل میں ایک زچہ و بچہ اسپتال اور ننگر ہار میں جنازے پر حملے کر کے پچیس سے زائد افراد کو موت کے گھاٹ اتار دیا گیا۔حملے میں چار بے گناہ خواتین اور ایک بچہ بھی مارا گیا۔کنٹر میں ایک پولیس اہلکار کی نماز جنازہ پر حملہ کر کے بیس افراد کو مار دیا گیا


متعلقہ خبریں