زمینی راستوں سے کینیڈاآنے والے مسافروں کے لیے نئے قوانین کا اعلان

قومی آواز ،
کینیڈین نیوز15،فروری، 2021،

وفاقی حکومت کی طرف سے کہا گیا ہے کہ کینیڈا میں زمینی راستوں سے داخل ہونے والے مسافروں کے لیے نئے قوانین کا نفاذ کر دیا گیا ہے۔یہ نئے قوانین پیر سے نافذالعمل ہوں گے اس سلسلے میں انتہائی ضروری سفر کرنے والوں کے علاوہ تمام افراد پر نئے قوانین کا اطلاق ہوگا ۔۔۔۔۔یہ خبریں آپ قومی آواز ٹورنٹو پر ملاحظہ فرما رہے ہیں۔۔۔۔مسافروں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ بارڈر پر پہنچنے سے قبل اپنا کورونا ٹیسٹ کروا لیں جو بہتر گھنٹے تک قابل عمل ہو بصورت دیگر انہیں کینیڈا میں داخلے کی اجازت نہیں ہو گی۔ اس کے علاوہ جن لوگوں کے پاس سرٹیفیکیٹ نہیں ہوگاان کا بارڈر پر ہی کرونا ٹیسٹ کیا جائے گا اور اگر کورونا پازیٹیو آیا تو انہیں پندرہ دن کے لئے قرنطینہ کیا جائے گا۔


متعلقہ خبریں