سامان ڈھونے والی کمپنی نے زائد بل پے نہ کرنے پر سامان ضبط کر لیا، خاتون کا واویلہ

قومی آواز ٹورنٹو
Wednesday, January 10, 2018
ڈانفورڈ ایونیو سے جین اسٹریٹ تک سامان ڈھونے کازائد کرایہ نہ ملنے پر سامان ڈھونے والی کمپنی نے ایک خاتون کا سامان ہی ضبط کر لیا جس پر خاتون نے کمپنی کے خلاف پریس میں اپنی شکایت پیش کر دی۔ خاتون کے مطابق انہوں نے گھر کا کچھ سامان ڈانفورڈ ایونیو سے جین اسٹریٹ لے جانے کے لئے ایک موونگ کمپنی کا ٹرک ہائر کیا تھا جس نے انہیں اس کام کا ایک مقررہ کرایہ بتایا تھا مگر جب کمپنی نے سامان پہنچا دیا اور انہوں نے بل پے کرنا چاہا تو پتہ چلا کہ بل تو اب تین گنا ہو گیا ہے جس پر انہوں نے بل پے کرنے سے انکار کر دیا جس پر کمپنی نے ان کا سامان ہی ضبط کر لیا اور کہا کہ جب تک وہ بل ادا نہیں کریں گی ان کاسامان واپس نہیں ملے گا۔ خاتون کا کہنا ہے کہ کمپنی نے سامان ڈھونے کا کرایہ بتایا تھا مگر سامان بلڈنگ میں اوپری منزل پر پہنچانے اور سروس چارجز نہیں بتائے تھے جو کہ غلط بات ہے اور انہوں نے سستا سودا سمجھ کر یہ ڈیل کی تھی جو انہیں مہنگی پڑ گئی۔