سعد رفیق نے حفاظتی ضمانت کیلئے اسلام آباد ہائیکورٹ میں درخواست دائر کردی

بدھ10  اکتوبر 2018
قومی آواز اسلام آباد
کبھی بھی پیراگون سٹی کا ڈائریکٹر یا شئیر ہولڈر نہیں رہا،سعد رفیق کا مؤقف
مسلم لیگ (ن) کے رہنما خواجہ سعد رفیق نے حفاظتی ضمانت کے لیے درخواست دائر کردی۔

قومی احتساب بیورو (نیب) سابق وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق کے خلاف پیراگون ہاؤسنگ سوسائٹی سے متعلق تحقیقات کررہا ہے جس سلسلے میں لیگی رہنما کو کئی بار طلب کرکے ان سے پوچھ گچھ کی گئی۔

پیراگون ہاؤسنگ کیس میں سعد رفیق کی پیشی: ریلوے انجنز کی خریداری کی بھی تحقیقات شروع

نیوز کے مطابق خواجہ سعد رفیق نے گرفتاری سے بچنے کے لیے اسلام آباد ہائیکورٹ میں درخواست دائر کردی جس میں مؤقف اپنایا گیا ہےکہ نیب نے 20 مارچ کو پیراگون سٹی کی تفتیش میں طلبی کے نوٹس جاری کیے، نوٹس کے جواب میں 28 مارچ کو تحریری جواب اور متعلقہ دستاویزات جمع کرائیں، تفتیش کے طویل سیشن کے بعد نیب نے مزید دستاویزات جمع کرانے کی ہدایت کی، نیب کی ہدایت پر 5 اپریل کو مزید دستاویزات بھی جمع کرائیں۔

درخواست میں کہا گیاہے کہ میں کبھی بھی پیراگون سٹی کا ڈائریکٹر یا شئیر ہولڈر نہیں رہا، وارنٹ گرفتاری جاری ہونے کی صورت میں دو ہفتے کا وقت دیا جائے ، عدالت نیب کو میرے خلاف تمام انکوائریز سے متعلق مطلع اور دو ہفتے تک مجھے گرفتار نہ کرنے کا حکم دے۔

واضح رہےکہ نیب نے آشیانہ اقبال ہاؤسنگ اسکیم کیس میں سابق وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف کو گرفتار کیا ہے جس جسمانی ریمانڈ پر نیب کی تحویل میں ہیں۔


متعلقہ خبریں