سعودیہ کے ساتھ ہتھیاروں کے معاہدے کے معاملات خفیہ رکھے جارہے

نامہ نگار۔ قومی آواز اوٹاوا: کینیڈا کے سعودیہ کے ساتھ ہتھیاروں کے معاہدے کے معاملے میں دوبارہ دورہ نہیںہوگا۔کینیڈا کے فارن منسٹر سٹیفن ڈیون اس سلسلے میں اس کی کڑی نگرانی کررہے ہیں۔تاہم سرکاری ذرائع کے مطابق کینیڈا کے سعودیہ کے ساتھ ہتھیاروں کے معاہدے کے معاملے میں دوبارہ دورہ نہیںہوگا۔ اس سلسلے میں کسی کوزیادہ بات کی اجازت بھی نہیںہے اور بہت سے معاملات خفیہ رکھے جارہے ہیں۔ذرائع کاکہنا ہے کہ کینیڈا 15 بلین ڈالر کے اس معاہدے کی توسیع کے بارے میں نہیں سوچ رہا ہے۔اس بارے میںسرکاری ترجمان کاکہنا ہے کہ ہم ملک سے باہر برآمدات پر کڑی نظر رکھے ہوئے ہیں۔ ایکسپورٹ پرمٹ بہت اہمیت کاحامل ہے۔تاہم یہ سب انتہائی خفیہ رکھا جارہا ہے اور زیادہ بات نہیں کی جاسکتی۔واضح رہے کہ کنزرویٹو حکومت نے سعودیہ کے ساتھ ایل اے وی ٣ کی فروخت کی اجازت دی تھی اور لبرلز اس سلسلے میں تاحال غور وخوض کررہے ہیں۔ ایمنسٹی انٹرنیشنل کینیڈا پر دباﺅ ڈال رہا ہے کہ وہ اس کی فروخت کو ملتوی کردے کیونکہ اس سے سعودیہ کے شہریوں کی حق تلفی ہوگی اورانسانی حقوق پامال ہوںگے۔سٹیفن ڈیون نے بھی ہیومن رائٹس کے حوالے سے تحفظات کااظہار کیا ہے۔