سعودی عرب نے حج کے لئے نئے حفاظتی اقدامات متعارف کرا دئیے

قومی آواز :مشرق وسطیٰ ،
کینیڈین نیوز6، جولائی، 2020،
سعودی عرب کی حکومت نے اعلان کیا ہے کہ حج کے لئے نئے حفاظتی اقدامات متعارف کر ا رہی ہے جن پر دوران حج تمام عازمین حج کے لئے عمل کرنا ضروری ہو گا۔۔۔۔۔یہ خبریں آپ قومی آواز ٹورنٹو پر ملاحظہ فرما رہے ہیں۔۔۔۔نئے اقدامات کے تحت حجر اسود کو چھونے پر پابندی عائد کر دی گئی ہے جبکہ ہر حاجی کے لئے ماسک پہننا بھی لازمی ہو گا۔ منیٰ ،مذدلفہ اور عرفات میں بغیر اجازت جانے کی اجازت نہیں ہو گی ۔فاصلہ برقرار رکھنے کے لئے لوگ متعین کئے جائیں گے جبکہ طواف مرحلہ وار گروپوں کی شکل میں ہو گا۔


متعلقہ خبریں