سندھو دیش کا خواب خاک میں ملانے کے لئے شہری صوبہ ضروری ہے، خالد مقبول صدیقی

 

قومی آواز :کراچی،
کینیڈین نیوز12،ستمبر، 2020،
متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے کنوینر ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے کہا ہے کہ سندھو دیش کا خواب خاک میں ملانے کے لئے شہری سندھ صوبہ ضروری ہے۔انہوں نے یہ بات کراچی میں پارٹی کے جنرل ورکرز اجلاس سے خطاب کے دوران کہی۔انہوں نے کہا کہ مرکزی حکومت نے کراچی کو اگلے تین سالوں میں گیارہ سو ارب دینے کا وعدہ کیا ہے جبکہ ان سالوں میں اکیلا کراچی مرکز کو نو ہزار ارب کما کر دے چکا ہو گا۔۔۔۔۔یہ خبریں آپ قومی آواز ٹورنٹو پر ملاحظہ فرما رہے ہیں۔۔۔۔
انہوں نے کہا کہ کچھ لوگ سندھ کو صوبہ نہیں بلکہ ملک تصور کرتے ہیں۔متحدہ رہنما عامر خان نے کراچی کے حقوق کے لئے بائیس ستمبر کو مزار قائد تک ریلی نکالنے کا اعلان بھی کیا۔


متعلقہ خبریں