سوبی گروسری چین کا اسٹورز سے اپنی رومن لیٹوز ہٹانے کا اعلان، لیٹوز میں مضر صحت اجزاءکی موجودگی کا انکشاف

Monday, December 25, 2017
قومی آواز ۔ ٹورنٹو ۔
سوبی گروسری چین نے اعلان کیا ہے کہ وہ فوری طور پر اسٹورز سے اپنی رومن لیٹوز کا اسٹاک ہٹا رہی ہے۔ ترجمان کے مطابق پبلک ہیلتھ ایجنسی کے مطابق لیٹوز میں مضر صحت اجزاءکی موجودگی کا انکشاف ہوا ہے۔ پبلک ہیلتھ ایجنسی کے مطابق ان لیٹوز کے استعمال سے اب تک ایک شخص ہلاک اور چالیس سے زائد افراد کے بیمار ہونے کے شواہد ملے ہیں۔سوبی کے مطابق اس واقعے کے بعد سے سوبی نے ملک بھر کے تین سو سے زائد اقسام کی لیٹوز پروڈکٹس کا تمام اسٹاک اٹھا لیا ہے۔ سوبی کے کینیڈا بھر میں پندرہ سو کے قریب اسٹورز ہیں جہاں لیٹوز پروڈکٹس فروخت کی جاتی ہیں۔ کمپنی جس کا ہیڈ کوارٹر نووا اسکوٹیا میں ہے کا کہنا ہے کہ وہ بغور تمام صورتحال کی نگرانی کر رہی ہے۔ ترجمان کے مطابق کمپنی کو اپنے صارفین کی صحت بے حد عزیز ہے اور ان کو صحت بخش خوراک فراہم کرنا اس کی زمہ داری ہے جسے وہ پورا کرے گی۔