شامی مہاجرین کو لے کر پہلی پرواز آج ٹورانٹو آئے گی

قومی آواز ۔ اوٹاوا:شامی مہاجرین کو لے کر پہلی پرواز آج ٹورانٹو آئے گی۔ ایئر کینیڈا کی خصوصی پروا لگ بھگ تین سو شامی مہاجرین کوکینیڈا لارہی ہے۔ لبرل لیڈر جسٹن ٹروڈو نے بھی ہاﺅس آف کامن میں سوالیہ سیشن میں اس بارے میں بتایا ہے کہ شامی مہاجرین کے لئے خصوصی پروازوں کاسلسلہ شروع کردیاگیا ہے اور اس کے لئے پہلی پرواز لگ بھگ تین سو مہاجرین کو لے کرآئے گی،دوسری پرواز مونٹریل میں ہفتے کوآئے گی۔ ان کاکہنا ہے کہ ہم نے شامی مہاجرین کی آبادکاری کے لئے لائحہ عمل مکمل کرلیا ہے اور اب اس پرعملی کام کا وقت ہے۔ کینیڈا میں لگ بھگ پچیس ہزار شامی مہاجرین کی آبادکاری کومکمل کیا جائے گا۔ٹورانٹواور مونٹریال میںحکام اس بارے میں باضابطہ مطلع ہیں۔ حکام کے نزدیک کینیڈا میںمہاجرین کی آبادکاری کا عمل فروری تک مکمل کرلیا جائے گا۔ اس بارے میں امیگریشن منسٹر جان مک کلم کاکہنا ہے کہ حکومت نے شامی مہاجرین کی آبادکاری کے لئے لائحہ عمل مکمل کرلیا ہے اوراب اس پرکام کیا جارہا ہے۔ اس کے لئے پارلیمانی بجٹ بھی منظور کیا جارہا ہے تاکہ مہاجرین کوکوئی مسئلہ نہ ہو۔


متعلقہ خبریں