شاہ سلمان نے حج و عمرہ سیکٹر کیلئے اہم اعلان کر دیا ،بڑی خوشخبری

جدہ :خادم حرمین شریفین نے حج و عمرہ کے متاثرین کو اب تک کا سب سے بڑا ریلیف دیتے ہوئےکہا کہ عالمی وبا کی وجہ سے حج و عمرہ کیلئے سر وسز فراہم کرنے والے افراد سب سے زیادہ متاثرہو ئے ہیں ،ان کے کاروباری حالات انتہائی خراب ہو چکے ہیں ایسے میں سعودی حکومت نے فیصلہ کیا ہے کہ ایسے تمام افراد جو اس شعبہ سے منسلک رہے ہیں ان کیلئے خصوصی پیکجز کا اعلان کیا گیا ہے ۔

تفصیلات کے مطابق شاہ سلمان بن عبد العزیز نے عالمی وبا کے باعث حج و عمرہ سیکٹر کے متاثرین کیلئے خصوصی پیکج کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ ایسے تمام کاروباری افراد کو سالانہ فیسیں اور ٹیکسوں میں چھوٹ دیا جا رہا ہے ،، یہ سہولیات حج و عمرہ سروسز سے متعلق ان اداروں کو فراہم کی جا رہی ہیں جو عالمی وبا کرونا کی وجہ سے معاشی طور پر زیادہ متاثر ہوئے۔

سعودی پریس ایجنسی کے مطابق ان اقدامات میں کئی شعبوں میں حجاج اور معتمرین کو سروسز فراہم کرنے والے اداروں اور افراد کو سالانہ فیسیں اور ٹیکسوں میں چھوٹ دینے کے اقدامات شامل ہیں،
حج اور عمرہ اداروں کو مراعاتی پیکج کرونا وبا سے زیادہ متاثر ہونے والے افراد کو معاشی سہولیات دینے کی حکومتی کوششوں کا حصہ ہے۔

حج اور عمرہ کمپنیوں میں کام کرنے والے تارکین کی فیس ’المقابل المالی‘ میں چھ ماہ کی چھوٹ دی جا رہی ہے ،مکہ اور مدینہ میں زائرین کی رہائش پر لی جانے والی بلدیہ کی فیس میں ایک سال کا استثنی دیا جائیگا ،حج سیزن 1442ھ کےموقع پر سروسز فراہم کرنے والی نئی بسوں کی کسٹم ڈیوٹی تین ماہ کے لیے موخرکی جائے گی ، ساتھ ہی چار ماہ تک قسطوں میں ادائیگی کی اجازت جیسا ریلیف دیا جائیگا ۔

واضح رہے کہ سعودی عرب نے کرونا وبا کے منفی اثرات کا شکار ہونے والے اداروں کی بحالی کے لیے 150 سے زائد مراعاتی پیکیج کا اعلان کیا ہے جس کے لیے ایک کھرب 80 ارب ریال کی رقم مختص کی گئی ہے۔


متعلقہ خبریں