شمالی امریکا وکینیڈا:مختلف ریاستیں برفانی طوفان سے شدید متاثر

March 15, 2017
قومی آواز ۔ ٹورانٹو ۔ شمالی امریکاوکینیڈا میں برفانی طوفان سے مختلف ریاستیں شدید متاثر ہوئی ہیں۔شکاگو ،بالٹی مور ،واشنگٹن اور فلاڈیلفیا میں اسکول اور سڑکیں بند اور ہزاروں پروازیں منسوخ کردی گئیں۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق امریکا میں برفانی طوفان سے کروڑوں افراد متاثرہوئے، نیویارک،نیوجرسی ،پنسلوانیا اور ورجینیا میں ہنگامی حالت نافذکی گئی ہے جبکہ شکاگو،میری لینڈسمیت کئی ریاستیں خون جماتی ہواؤں کی لپیٹ میں ہیں، ہزاروں پروازیں منسوخ کردی گئیں جبکہ بوسٹن میں آج بھی اسکول بند رکھنے کااعلان کردیا گیا۔

امریکا کی شمال مشرقی ریاستوں میں برفانی طوفان سے نظام زندگی درہم برہم ہے، بس اورٹرین سروس متاثر ہے جبکہ ہزاروں پروازیں منسوخ کردی گئی ہیں۔

امریکی میڈیا کےمطابق شکاگو، نیوجرسی، میری لینڈسمیت کئی ریاستیں برفانی طوفان اور تیز ہواؤں کی لپیٹ میں ہیں ،شدید موسم کے باعث شہریوں کو گھروں میں رہنے کی ہدایت کی گئی ہےجبکہ اسکول بند کردئیے گئے ہیں۔

میڈیا کے مطابق ہزاروں پروازیں منسوخ ہونے کےباعث شہری ایئرپورٹ پر پھنس کررہے گئے ہیں،کئی شہروں نے برف کی چادر اوڑھ لی ہے،سڑکوں پر پڑی کئی انچ برف کے باعث انتہائی ضرورت کے تحت گھروں سے نکلنےوالوں کو بھی دشواری کا سامنا ہے ۔

حکام نے ٹورانٹو, نیویارک ،نیو جرسی ،پنسلوانیا اور ورجینیا میں ہنگامی حالت نافذ کردی ہے اورتیز ہواؤںکے باعث ساحلی پٹی پررہنےوالوں کو خبردار رہنے کا کہاگیا ہے۔