شوھر کا کسی کیساتھ چکر تو نہیں ۔ اب پتہ لگائیں صرف دو منٹ میں ۔۔۔

قومی آواز ۔ لندن بالی ووڈ فلموں کی شوقین خواتین جب شوہر پر شک کرتی ہیں تو ان کی جاسوسی صرف کالر پر لپ سٹک کا نشان اور کوٹ پر نامانوس بال تلاش کرنے تک محدود ہوتی ہے۔یہ جاسوسی اس وقت دھری کی دھری رہ جاتی ہے جب بیگم کی تمام تر ہوشیاری کے باوجود بھی انہیں یہ اطلاع ملتی ہے کہ ان کے شوہر کسی غیر خاتون میں دلچسپی لیتے ہیں۔ ایسی ہی خواتین کیلئے ڈیلی میل نے باقاعدہ ایک پینل کو مدعو کیا جس میں برطانیہ میں طلاق کیلئے معروف چوٹی کی وکیل عائشہ ورداگ، ریلیشن شپ ایکسپرٹ اور ماہر نفسیات ڈاکٹر اینی خزینہ، اور لو کوچ ٹی جے گبز شامل تھے۔ ان افراد سے جب بیوفائی کی علامات معلوم کی گئیں تو بے حد حیرت انگیز علامات سامنے آئیں۔ ان افراد کے مشوروں کی روشنی میں سامنے آنے والی علامات مندرجہ ذیل ہیں:
خواتین لپ سٹک کے نشان تو دیکھتی ہیں تاہم شوہر کے سر کی خوشبو یا جسم پر کسی قسم کی جنسی سرگرمی کے نشانات کا جائزہ لینا بھول جاتی ہیں۔
اگر وہ اپنی گاڑی کی خود صفائی کو ترجیح دینے لگے ہیں ۔ خاص کر آپ کے ہمراہ کہیں جانے سے قبل وہ گاڑی کی اندر سے بے حد تفصیلی صفائی کرتے ہیں تو یہ علامت خطرے کی گھنٹی سے کم نہیں۔
اپنی تیاری پر غیر معمولی توجہ دینا، خواہ اس میں کسی قدر وقت صرف ہو۔ پیٹ کم کرنے کیلئے ورزش جس کا آپ برسوں سے مشورہ دے دے کے تھک چکی ہوں، اچانک انہیں پسند آجائے تو یہ بیگم کے کان کھڑے کرنے کا وقت ہے۔
نوکری تبدیل کئے بغیر ہی اگر ان کے کام کے اوقات بے حد طویل ہوجائیں، حتیٰ کہ وہ دوسرے شہر کا سفر اور رات کو قیام بھی شروع کردیں تو لازمی ہے کہ آپ بیوفائی کی دوسری علامتیں بھی کھوجنا شروع کریں۔
آپ کے ہمراہ موجود ہوتے ہوئے بھی وہ غیر حاضر رہیں۔
رات سونے سے قبل یا آپ کے پاس آنے سے قبل وہ اچھی طرح شاور لینے لگیں تو یہ ایک خطرناک علامت ہوتی ہے۔ دراصل مرد دوسری خواتین کے پروفیومز اور بیوفائی کی دیگر علامات پر پردہ ڈالنے کیلئے بستر پر آنے سے قبل غسل کی عادت اپنا لیتے ہیں۔
انہیں اچانک ہی آپ کی کسی سہیلی، یا دفتر میں کام کرنے والی کسی خاتون میں بے حد دلچسپی پیدا ہوجاتی ہے۔
وہ آپ کی جانب توجہ دینا چھوڑ دیتے ہیں، خواہ آپ سیاہ کریں یا سفید، انہیں اس سے کوئی فرق نہ پڑے تو آپ کو فوراً محتاط رویہ اپنانے کی ضرورت ہے۔
شوہر کے حلقہ احباب میں موجود افراد پر بھی خاص نگاہ رکھیں۔ ممکن ہے کہ وہ آپ کو کسی طرح خبردار کرنا چاہیں۔
دھوکہ دینے والے افراد اپنے دفاع کیلئے جارحانہ رویہ اپناتے ہیں، اس لئے عین ممکن ہے کہ جب آپ ان سے اس بارے میں کوئی بات کرنا چاہیں تو وہ فوراً آپ پر شک کا الزام لگا دیں۔
کبھی کبھار ایسا بھی ہوتا ہے کہ بیوی کو مطمئن کرنے کیلئے شوہر غیر معمولی طور پر اچھا بننے کی کوشش کرتے ہیں۔ کہیں ایسا تو نہیں کہ وہ آپ کی فرمائشیں آنکھ بندکرکے پوری کرنے لگ گئے ہیں؟
اگر آپ ایک خاتون ہیں اور اپنے جیون ساتھی میں مندرجہ ذیل علامات پارہی ہیں تو جان لیں کہ خطرے کی گھنٹی بج چکی ہے اور آپ دونوں کی ازدواجی زندگی میں ایک تیسری عورت داخل ہوچکی ہے۔ جس سے چھٹکارہ پانے کیلئے آپ کو جوش نہیں ہوش سے کام لینے کی ضرورت ہوگی


متعلقہ خبریں