شہباز شریف پاکستان واپس آئیں گے: ایاز صادق

قومی آواز :اسلام آباد
قومی خبریں،5مئی،2019
قومی اسمبلی کے سابق اسپیکر اور مسلم لیگ (ن) کے رہنما ایاز صادق نے شہباز شریف کی لندن سے واپس نہ آنے والی افواہوں کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ وہ پاکستان واپس آئیں گے۔

ایاز صادق نے جیو نیوز کے پروگرام ’جیو پارلیمنٹ‘ میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ شہباز شریف پاکستان واپس آئیں گے، پیپلز پارٹی کو اگر پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کے نامزد کردہ نئی چیئرمین پر اعتراض ہوگا تو شہباز شریف کو چیئرمین پی اے سی برقرار رکھیں گے۔

انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن میں صرف نواز شریف کا بیانیہ چلتا ہے، اللہ نواز شریف کو صحت دے کیونکہ ان کی صحت بالکل ٹھیک نہیں ہے۔

وزیراعظم کے ساتھ ڈیل سے متعلق ایاز صادق کا کہنا تھا کہ عمران خان سے تو کوئی بات ہی نہیں کررہا، انہیں کون کہہ رہا ہے کہ ہم سے ڈیل کریں ان سے تو کسی نے ڈیل کا نہیں کہا۔

انہوں نے کہا کہ نیازی صاحب کھل کر بتائیں کہ کس سے ڈیل مانگی جا رہی ہے حالانکہ جن کو خان صاحب ڈیل کا سنانا چاہتے ہیں ان کو بند کمرے میں بھی کہہ سکتے ہیں۔

وزیراعظم کے ایران میں دیے گئے بیان سے متعلق ایاز صادق کا کہنا تھا عمران خان نے ایران میں جو بیان دیا کیا وہ پاکستان کے خلاف چارج شیٹ نہیں؟ اس بیان اور امریکی اخبار کے انٹرویو پر عمران خان پر آرٹیکل چھ لگنا چاہیے، اگر متعلقہ حلقوں نے عمران خان کے اس بیان پر اعتراض نہیں کیا تو ہوسکتا ہے ان کے کہنے پر بیان دیا گیا ہو۔

انہوں نے کہا کہ ہم تو اس حکومت کو موقع دینا چاہتے ہیں، تبدیلی کا ہم نہیں چاہتے کہ حکومت کو شہید ہونے کا موقع دیں، انہوں نے ملازمتیں فراہم کرنے کا کہا تھا لیکن ان کے لیے یوٹرن تو اب معمولی چیز ہو چکی ہے۔

ایاز صادق نے وزراء کی تبدیلی پر تنقید کرتے ہوئے یہ بھی کہا کہ عبدالحفیظ شیخ شوکت عزیز کی طرح ایک سوٹ کیس میں آئے ہیں اور واپس چلے جائیں گے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ عمران خان کے ساتھ کچھ لمحات اچھے گزرے لیکن وہ مجھ سے شکست کھانے پر غصہ ہیں


متعلقہ خبریں