شہر بھر میں پچاس فوٹو ریڈار کیمروں کی تنصیب مکمل، چالان ٹکٹ شروع ، ترجمان

قومی آواز :ٹورنٹو،
کینیڈین نیوز7، جولائی، 2020،
ٹورنٹو سٹی میں ٹریفک کی روانی کو کنٹرول کرنے اور اوور اسپیڈنگ پر قابو پانے کے لئے سٹی کونسل نے شہر بھر میں پچاس سے زائد کیمروں کی تنصیب کا کام مکمل کر لیا ہے۔ ۔۔۔۔یہ خبریں آپ قومی آواز ٹورنٹو پر ملاحظہ فرما رہے ہیں۔۔۔۔کونسل کے ترجمان کے مطابق یہ کیمرے اب سے تین ماہ قبل لگائے گئے تھے مگر کورونا وائرس اور لاک ڈاﺅن کی وجہ سے کام شروع نہیں کیا تھا تاہم اب یہ تمام کیمرے فعال ہیں اور ان سے چالان ٹکٹ جاری کئے جا رہے ہیں۔ شہریوں سے کہا گیا کہ وہ مقررہ اسپیڈ لمٹ کی پابندی کریں بصورت دیگر ان کا ٹکٹ کٹ سکتا ہے۔


متعلقہ خبریں