عالمی مالی مسائل،کینیڈا میں ہائرنگ کے ارادے ترک کردئے گئے

قومی آواز : اوٹاوا  : بینک آف کینیڈا کے مطابق عالمی مسائل بڑھ رہے ہیں اس وجہ سے کینیڈا میں ہائرنگ کے ارادے ترک کردئے گئے ہیں۔یہ صورتحال2009 کے بعد پیدا ہوئی ہے۔ مرکزی بینک نے بزنس آﺅٹ لک سروے کیا ہے اس کے مطابق کینیڈامیں مختلف کمپنیوں نے لوگوں کی خدمات حاصل کرنا یعنی ہائرنگ کرنا کم کردیا ہے اور اپنے ارادے ترک کردئے ہیں۔ اس کی وجہ دنیا بھر میںمالی مسائل ہیں۔ ہائرنگ نا کرنے کے عزائم کمپنیوں نے اس برس ظاہر کئے ہیں۔ ماہر ڈیوڈ مدانی کے نزدیک یہ وارننگ تیل کی کم ہوتی ہوئی قیمتوں کی وجہ سے دی گئی ہے۔ تاہم ہوسکتا ہے کہ اس برس آخر تک صورتحال بہتر ہوجائے۔