عالمی وبا سے نمٹنے کیلئے چین کا ایک اور حیران کن اقدام ،دنیا کا پہلا ملک بن گیا

بیجنگ:چین نے کورونا وبا کے دوران اپنے شہریوں کی بین الاقوامی آمدورفت اور حفاظت کے لیے ‘وائرس پاسپورٹ جاری کر دیا ہے،وائرس پاسپورٹ جاری کرنے والا چین دنیا کا پہلا ملک بن گیا جس پرعالمی وبا سے متعلق اہم تفصیلات چسپاں کی جائینگی ،جس میں کورونا ٹیسٹ ،ویکسین اور دیگر طبی معلومات بھی ررج کی جائینگی ۔

تفصیلات کے مطابق چینی وزارت خارجہ کےترجمان کا کہنا ہے پاسپورٹ پر بیرون ملک سفر کرنے والے چینی شہریوں کے کوروناٹیسٹ،ویکسین اور دیگر طبی معلومات کو درج کیا جائے گا۔چینی شہریوں کو ملک سے باہر جانےاور داخل ہونے کے لیے یہ پاسپورٹ دکھانا ہو گا،تاہم ابھی اسے لازمی قرار نہیں دیا گیا ہے۔

چین ‘وائرس پاسپورٹ کا اجرا کرنے والا دنیا کا پہلا ملک ہے،عالمی وبا کی وجہ سے دنیا بھر میں گیارہ کروڑ ستتر لاکھ سینتالیس ہزار سے زائد افراد متاثر اور مرنے والوں کی تعداد چھبیس لاکھ، بارہ ہزار چھاسٹھ ہو چکی ہے۔ اعدادوشمار کے مطابق اس وبائی مرض سے صحتیاب ہونے والوں کی تعداد نو کروڑ چونتیس لاکھ چھبیس ہزار سے زیادہ اور ایکٹو کیسوں کی تعداد دو کروڑ سترہ لاکھ گیارہ ہزار سے زیادہ ہے۔

ڈبلیو ایچ او کی جانب سے جاری ڈیٹا کے مطابق امریکا میں عالمی وبا سے ہلاک ہونے والوں کی تعداد پانچ لاکھ اڑھتیس ہزار چھ سو اٹھائیس تک جا پہنچی ہے جبکہ دو کروڑ ستانوے لاکھ چوالیس ہزار سے زائد افراد متاثر ہو چکے ہیں۔ انڈیا میں عالمی وبا سے متاثر ہونے والے افراد کی تعداد ایک کروڑ، بارہ لاکھ، چوالیس ہزار سے زیادہ جبکہ ایک لاکھ، ستاون ہزار، نو سو چھیاسٹھ افراد کی جانیں جا چکی ہیں۔

برازیل میں عالمی وبا سے متاثر افراد کی تعداد ایک کروڑ، دس لاکھ، پچپن ہزار سے زیادہ جبکہ دو لاکھ، چھیاسٹھ ہزار چھ سو 14 افراد موت کی وادی میں جا چکے ہیں۔ اعدادوشمار کے مطابق روس میں ترتالیس لاکھ، تیتیس  ہزار سے زیادہ افراد وبائی مرض میں مبتلا ہو چکے ہیں مرنے والوں کی تعداد انانوے ہزار چار سو تہتر ہے۔

ادھر برطانیہ میں بیالیس لاکھ، تیئس ہزار سے زیادہ افراد متاثر ہیں جبکہ ایک لاکھ، چوبیس  ہزار، پانچ سو چھاسٹھ افراد مر چکے ہیں۔ ڈیٹا کے مطابق فرانس میں انتالیس لاکھ، نو ہزار سے زیادہ مریض موجود ہیں جبکہ اٹھاسی ہزار، پانچ سو چوہتر کی موت واقع ہو چکی ہے۔ سپین میں اکتیس لاکھ، ساٹھ ہزار، نو سو ستر افراد متاثر اور اکہتر ہزار، چار سو تریسٹھ  اموات رپورٹ ہوئی ہیں۔

یورپ کے اہم ملک اٹلی میں تیس لاکھ، اکیاسی ہزار سے زیادہ مریض سامنے آ چکے ہیں جبکہ ایک لاکھ، ایک سو تین اموات رپورٹ ہوئی ہیں۔

 


متعلقہ خبریں