عراق میں سخت قسم کی فوجی ٹریننگ کی کوئی ضرورت نہیں : ہرجیت ساجن

قومی آواز ۔ نامہ نگار ۔اوٹاوا: کینیڈا کے وزیر دفاع ہرجیت ساجن کا کہنا ہے کہ عراق میں سخت قسم کی فوجی ٹریننگ کی کوئی ضرورت نہیں ہے۔انہوں نے مزید کہاکہ وہاں پر جو تربیت دی جارہی ہے وہ معیاری ہے ۔ ان کاکہنا ہے کہ کینیڈینز وہاں پر پروفیشنل تربیت دے رہے ہیں اس میں  کوئی شک نہیں ہے۔ ہمارا ہر کورس ہی بہتر ہے۔ اس حوالے سے ایمنسٹی انٹرنیشل نے کینیڈا کونظر ثانی کرنے کاکہا ہے۔ساجن کاکہنا ہے کہ ہم نے سرکاری طور پر اس حوالے سے تحقیقات کی ہے کہ آیا کینیڈین فوجی جو تربیت دے رہے ہیں وہ معیاری ہے یانہیں اوراس کا کوئی فائدہ بھی ہورہا ہے یانہیں۔ تاہم ایک رپورٹ کے مطابق اس حوالے سے مزید توجہ کی ضرورت ہے لیکن ساجن نے اس رپورٹ کومسترد کردیا ہے اور کہا ہے کہ ہم وہاں پر معیاری تربیت دے رہے ہیں۔ ان کے نزدیک نقادوں کی تنقید بے بنیاد ہے۔
مذید جاننے کے لیے پڑھتے رہیے قومی آواز