عمان میں سمندری طوفان میکونو کی تباہ کاریاں، 5 افراد ہلاک اور 40 لاپتہ

Sunday 27 مئی ، 2018

قومی آواز ۔ صلالہ
عمان میں سمندری طوفان کے بعد آنے والی طغیانی میں ایک کار ڈوبی ہوئی نظر آ رہی ہے۔ فوٹو: اے ایف پی
عمان میں سمندری طوفان میکونو نے تباہی مچا دی ہے اور طوفان کے نتیجے میں اب تک 5 افراد ہلاک اور 40 لا پتہ ہیں۔

عمان میں گزشتہ روز آنے والے طوفان میکونو کے باعث سڑکوں پر کئی کئی فٹ تک پانی جمع ہو گیا اور پانی سیلابی ریلے کی شکل اختیار کر گیا۔ اس دوران سڑکوں پر کھڑی کئی گاڑیاں سیلابی پانی میں ڈوب گئیں۔

حکام کے مطابق سمندری طوفان میکونو کے باعث صلالہ میں سیلانی کیفیت پیدا ہونے سے متعدد سڑکیں بہہ گئی ہیں اور انڈرپاسز پانی سے بھرگئے ہیں۔

میکونو طوفان یمن میں تباہی مچانے کے بعد عُمان سے ٹکراگیا

صلالہ میں اب تک 278 ملی میٹر سے زائد بارش ریکارڈ کی جا چکی ہے اور 200 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چلنے والی تیز ہواؤں کے باعث متعدد درخت اور بجلی کے کھمبے اکھڑ گئے ہیں اور مکانوں کی چھتیں اڑ گئی ہیں۔

مقامی میڈیا کے مطابق سمندری طوفان کے باعث صلالہ شہر میں 2 لاکھ افراد بجلی سے محروم ہو گئے ہیں۔

حکام کا کہنا ہے کہ جمعرات سے بند صلالہ انٹرنیشنل ایئرپورٹ کو اتوار کی صبح کھول دیا جائے گا۔

حکام نے شہریوں کے لیے ہدایات جاری کیں ہیں کہ وہ اپنے گھروں پر رہیں اور باہر نکل کر اپنی زندگیاں خطرے میں نہ ڈالیں۔


متعلقہ خبریں