فلپائن میں سپر ٹائیفون نے تباہی مچا دی، دس لاکھ افراد کی نقل مکانی ، ائیر پورٹ بند

 

قومی آواز :منیلا،
کینیڈین نیوز 31،اکتوبر، 2020،
فلپائن میں آنے والے خوفناک ٹائیفون نے دار الحکومت منیلا اور ارد گرد کے جزیروں او ر علاقوں میں تباہی مچا دی ہے۔ مشرقی فلپائن میں آنے والے اس ٹائیفون میں ہوا کے تیز جھکڑوں نے شہری نظام تتر بتر کر دیا۔۔۔۔۔یہ خبریں آپ قومی آواز ٹورنٹو پر ملاحظہ فرما رہے ہیں۔۔۔ ٹائیفون کے راستوں سے دس لاکھ سے زائد افراد کو نقل مکانی کرنا پڑی ہے ۔ منیلا کا ائیر پورٹ بند کر دیا گیا ہے اور سرکاری رسپانس ایجنسی کے چیف ریکارد جیلاڈ نے کہا ہے کہ ہم نقصان کا اندازہ لگانے کی کوشش کر رہے ہیں اور خدشہ ہے کہ اس دوران اربوں ڈالر کا نقصان ہوا ہے۔


متعلقہ خبریں