فنانس کے معاملے میں کینیڈینز میں اعتماد میں کمی ہوگئی

قومی آواز ۔ اوٹاوا:فنانس کے معاملے میں کینیڈینز میںاعتماد میں کمی ہوئی ہے۔ سی آئی بی سی کے سروے کے مطابق فنانس کے معاملے میں کینیڈینز میں رواں برس اعتماد میں کمی ہوئی ہے۔اگرچہ کینیڈینز مالیات کے معاملے میں خاصے پراعتماد ہوتے ہیں لیکن گذشتہ برس ان کے اعتماد میں کمی آئی ہے۔ سی آئی بی سی کے نئے سروے کے مطابق دو تہائی سے زیادہ کینیڈینز یا69 فی صد اپنے مالیات کے معاملے میں مثبت سوچ کے مالک ہوتے ہیں اور وہ اگلے برس بھی اس معاملے میں پرعزم ہیں۔ تاہم البرٹا، اونٹاریو اور کیوبک میں یہ شرح کم ہے اور وہ مالیات کے معاملے میں اعتماد کی کمی کاشکار ہیں۔ اس کی وجہ البرٹا میںتیل کی قیمتوںکا تیزی سے گرنا ہے۔سرو ے کے مطابق62 فی صدالبرٹنز اپنے مالیات کے معاملے میںرواں برس بھی پر اعتماد ہیں لیکن اس شرح میں گذشتہ کے مقابلے میںکچھ کمی ہوئی ہے۔2015میں یہ شرح تہتر فی صد تھی ۔ کیوبک میں یہ شرح اکہتر فی صد ہوگئی ہے جبکہ گذشتہ برس یہ اٹھہتر فی صد تھی۔ برٹش کولمبیا میں یہ اکہتر اور بہتر فی صد کے درمیان ہے۔یہ سروے سات اور آٹھ دسمبر کو1508 کینیڈینز سے کیا گیا ہے۔


متعلقہ خبریں