”فون بند سر اوپر “بل جلد ہی اسمبلی میں پیش کر دیا جائے گا،سٹرک پر فون استعمال کرنے والوں کو سزا ملے گی

Monday, October 30, 2017
قومی آواز ۔ ٹورنٹو

لبرل ایم پی اے یووان بیکر جلد ہی اسمبلی میں ایک ایسا بل پیش کرنے والے ہیں جس میں سٹرک پر چلتے یا سٹر ک کراس کرتے وقت فون استعمال کرنے والوں کو سز ا مل سکے گی۔ یہ بل لبرل ممبر اسمبلی یووان بیکر اونٹاریو کی اسمبلی میں جلد ہی پیش کرنے جا رہے ہیں جہا ں اس کی منظوری کے بعد یہ نافذ العمل ہو جائے گا اور سٹرک پر دوران سفر ٹیکسٹ میسج کرنے یا فون سننے پر پابندی لگ جائے گی۔ یووان بیکر نے کہا کہ ان کے اس بل کو پیش کرنے کی وجہ وہ بل بنا جو ہوائی کے شہر ہونولولو میں پاس کیا گیا جہاں اس عمل کو زومبی بل کہا گیا ہے جس کے تحت سڑک پر چلتے ٹیکسٹ میسج کرنا یا فون سننا منع کر دیا گیاہے خلاف ورزی پر سز ا مل سکے گی۔ کینیڈا میں یہ سز ا پینتیس ڈالر رکھنے کی شنید ہے۔یووان بیکر کا کہنا ہے کہ توقع ہے کہ اس بل سے شہریوں میں سڑکوں پر چلنے کا شعور بیدا ہو گا اور انہیں احساس ہو گا کہ راہ چلتے فون سننا اور ٹیکسٹ میسج کرنا کتنا خطرناک کام ہے۔ یہ بل خود شہریوں کی جان و مال کو تحفظ دینے کے لئے لایا جا رہا ہے اور اس کا کوئی اور مقصد نہیں ہے۔