لبرلز کا شامی مہاجرین کا منصوبہ سنگ میل کی حیثیت رکھتا ہے

قومی آوازا:اوٹاوا: لبرلز کا شامی مہاجرین کامنصوبہ سنگ میل کی حیثیت رکھتا ہے۔ مہاجرین کا ایک گروہ ترکی سے کینیڈا میںآچکا ہے۔ اس گروپ کے کینیڈا آنے کی وجہ سے یہ کہا جارہا ہے کہ لبرلز کا شامی مہاجرین کی آبادکاری کامنصوبہ سنگ میل کی حیثیت رکھتا ہے۔ انٹرنیشنل آرگنائزیشن فار مائیگریشن کاکہنا ہے کہ انقرہ،ترکی سے284 مہاجرین بدھ کوکینیڈا آچکے ہیں۔اس کے علاوہ اب تک گیارہ ہزار شامی مہاجرین کینیڈاآچکے ہیں۔انٹرنیشنل آرگنائزیشن فار مائیگریشن کے آپریشنز کورآرڈی نیٹر یسر اوگل کاکہنا ہے کہ کم وقت میں زیادہ مہاجرین کی منتقلی ایک چیلنج ہے۔واضح رہے کہ ترکی میںاس وقت مہاجرین کی کثیر تعداد آباد ہے۔