لبرل حکومت داعش کے سابق جنگجوﺅں کی واپسی پر انہیں سہولتیں فراہم کر کے شہریوں کی زندگیوں کو خطرے میں ڈال رہی ہے، کنزرویٹیو ترجمان لیزا ریٹ

قومی آواز ۔ ٹورنٹو ۔
Saturday, November 25, 2017

لبرل حکومت داعش کے سابق جنگجوﺅں کو کینیڈا واپسی کے بعد سہولتیں فراہم کرنے کا پروگرام بنا رہی ہے جس کی وجہ سے عام شہریوں کی زندگیوں کو خطرات لاحق ہو سکتے ہیں۔ یہ بات کنزرویٹیو پارٹی آف کینیڈا کی ڈپٹی لیڈر لیزا ریٹ نے ایک پریس ریلیز میں کہی۔انہوں نے کہا کہ لبرل حکومت نے پروگرام بنایا ہے کہ وہ تمام افراد جو داعش میں شامل ہو کر عراق و شام میں کینیڈا اور اس کے اتحادیوں کے مخالف سرگرمیوں میں شامل رہے اور داعش کی شکست کے بعد اب واپس آ کر دوبارہ کینیڈا میں آباد ہونا چاہتے ہیں اور حکومت ان کی بحالی کے لئے عوام کے چندے سے ہی ایک بحالی پروگرام شروع کر رہی ہے جبکہ یہ وہ لوگ ہیں جن سے قانون کے مطابق نمٹنے کی ضرورت ہے ۔ انہوں نے کہا کہ لگتا ہے کہ جسٹن ٹروڈو کی یہ پہلی اور آخری ٹرم ہے کیونکہ یہ پروگرام بہت ہی افسوسناک ہے جس پر عوام کا پیسہ خرچ ہو گا۔ انہوں نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ ڈونیشن دینے سے قبل اس کے استعمال پر ایک مرتبہ غور ضرور کر لیں۔