لونی کی قدر کم ہونے پر گروسری بلوں میں اضافہ ہوجائے گا

قومی آواز ۔ اوٹاوا:اشیائے خوراک کی قیمتیں بڑھنے، لونی کی قدر کم ہونے پر گروسری بلوں میں اضافہ ہوجائے گا۔ گرسری چینز کے ایگزیکٹوز نے صارفین کوتنبیہ کی ہے کہ اگلے برس میں اشیائے خوراک کی قیمتیں بڑھنے، لونی کی قدر کم ہونے پر گروسری بلوں میں اضافہ ہوجائے گا۔یونیورسٹی آف گولف فوڈ انسٹی ٹیوٹ کے مطابق کینیڈا میںا وسطا گھروں کا خرچ325ڈالر رہا ہے۔تاہم اب یہ سالانہ خرچ بڑھ کر اگلے برس میں345ڈالر تک ہوجائے گا۔ کینیڈا میں سبزیوں سمیت دیگر اشیاءدرآمد کردہ ہیں۔ ان کی قیمتوں میں4.5 فی صد تک اضافہ متوقع ہے۔گوشت کی قیمتیں گذشتہ برس پانچ فی صد تک بڑھ گئیں تھیں۔توقع کی جارہی ہے کہ اگلے برس میں اب یہ قیمتیں4.5فی صد تک ہوجائیں گی۔اس بارے میں لوبلا کمپنی کی صدر گیلن واٹسن نے پریس کانفرنس میں کہا ہے کہ کھانے کی اشیاءمیں افراط زر کی پیش گوئی بہت مشکل ہے۔تاہم یہ بھی سچ ہے کہ کھانے کی اشیاءافراط زر کاشکار ہیں۔


متعلقہ خبریں