لڑکی کی نقاب کاٹنے کا واقعہ جھوٹ نکلا ، تحقیقات کے بعد پولیس کا اعلان

Sunday, January 16, 2018

قومی آوازٹورنٹو

ٹورنٹو کے پبلک اسکول کی ایک طالبہ کے ساتھ پیش آنے والا واقعہ جس میں طالبہ کی نقاب کو مبینہ طور پر کسی حملہ آور نے کاٹ ڈالا تھا جھوٹ نکلا۔ پولیس کے مطابق پچھلے دنوں پیش آنے والے اس واقعے پر پورے ملک میں سنسنی دوڑ گئی تھی اور اس کی وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو اور اور اونٹاریو کی پریمیر کیتھلین وین نے بھی مذمت کی تھی۔ پولیس تحقیقات کے بعد یہ واقعہ سراسر جھوٹ ثابت ہوا اور طویل چھان بین کے بعد پولیس نے اعلان کیا ہے کہ یہ واقعہ سراسر جھوٹ تھا اور لڑکی کے ساتھ ایسا کوئی واقعہ پیش ہی نہیں آیا۔ زرائع کے مطابق ایسا لگتا ہے کہ واقعہ توجہ حاصل کرنے کا ایک واقعہ ہے تاہم پولیس نے اس سلسلے میں مزید کچھ بتانے سے انکار کر دیا۔