ماحولیات پر عالمی کانفرنس کا آغاز ہو گیا، چالیس ممالک کی شرکت

 

قومی آواز :
عالمی نیوز23اپریل ، 2021
واشنگٹن وائٹ ہاﺅس میں ہونے والی عالمی ماحولیاتی کانفرنس کا آغاز ہو گیا ہے۔کانفرنس میں دنیا کے چالیس سے زائد ممالک شرکت کر رہے ہیں۔ کانفرنس میں پاکستان کی نمائندگی وزیر اعظم کے خصوصی معاون امین اسلم کر رہے ہیں۔ ۔۔۔۔یہ خبریں آپ قومی آواز ٹورنٹو پر ملاحظہ فرما رہے ہیں۔۔۔۔
کانفرنس کا مقصد دنیا میں پائے جانے والے ماحولیاتی چیلنجز سے نمٹنے کے لئے اقدامات کا تعین کرنا ہے۔ امریکہ نے اعلان کیا ہے کہ وہ 2023تک اپنے ہاں پیدا ہونے والی کاربن کو پچاس فیصد تک کم کر دے گا۔ انہوں نے عالمی رہنماﺅں پر گرین ملازمتیں دینے کی بھی اپیل کی۔ دنیا میں سب سے زیادہ کاربن پیدا کرنے والے ممالک چین اور انڈیا نے آلودگی کم کرنے کے لئے ابھی کسی قسم کے اقدامات کا اعلان نہیں کیا ہے۔


متعلقہ خبریں