متحدہ قومی موومنٹ کے رہنما بابر غوری کو دبئی میں گرفتار کرلیا گیا

قومی آواز ۔ دبئی ۔ متحدہ قومی موومنٹ کے رہنما بابر غوری کو دبئی میں گرفتار کرلیا گیا ہے ۔اے آر وائی نیوز کے مطابق صولت مرزا نے پھانسی کی سزا سے قبل بابر غوری کا نام لیتے ہوئے کہا تھا کہ سابق ایم ڈی کے ای ایس سی کو مارنے کے منصوبے کی ہدایات بابر غوری کے گھر پر ملی تھیں ۔صولت مرزا کے بیان کی روشنی میں تحقیقاتی ادارے تفتیش کر رہے ہیں ۔میڈ یا رپورٹس کے مطابق گزشتہ روز بابر غوری لندن سے دبئی پہنچ گئے جہاں تحقیقاتی اداروں نے انہیں گرفتار کر لیا ہے ۔
دوسری جانب ایم کیو ایم کے ترجمان کا کہنا ہے کہ بابر غوری کے بارے میں میڈ یا پر آنے والی خبریں بے بنیاد ہیں ،بابر غور ی لندن میں ہی ہیں اور انہیں کسی نے گرفتار نہیں کیا