لائف سٹائل وزن میں شرطیہ کمی کے پانچ طریقے

ہفتہ , 9 اپریل , 2016

قومی آواز : نیو دہلی: آجکل ہر کوئی وزن میں کمی کا خواہشمند ہے ۔ لیکن یہ جملہ سننے میں جس قدر آسان لگتا ہے عمل میں اسی قدر مشکل ہے ۔وزن میں کمی کے خواہشمند کسی بھی شخص کواپنی کھانے پینے کی عادات میں خاص احتیاط سے کام لینا چاہیے ۔آج ہم آپ کے ساتھ وزن میں شرطیہ کمی کرنے والے 5طریقے شیئر کریں گے ۔پہلا طریقہ : وزن میں کمی کے خواہشمند افراد کو سب سے پہلے اپنی کھانے پینے کی عادات کا جائزہ لینا چاہیے ۔ انھیں اپنی خوراک میں ان اشیاءکا استعمال بڑھانا چاہیے جو صحت کیلئے بہترین ہوں ۔دوسراطریقہ: بعض لوگ وزن میں تیزی سے کمی کی خواہش میں شدید ورزش کا سہارا لیتے ہیں تاہم ماہرین کی رائے کے مطابق وزن میں کمی کیلئے پیدل چلنا سب سے ذیادہ بہترین عمل ہے ۔ پس اگر آپ اپنے وزن میں کمی کرنا چاہتے ہیں تو ہر روز تقریباً10,000قدم چلنے کو اپنی عادت بنالیں اور چند دنو ں میں اثر دیکھیں۔تیسرا طریقہ : کوشش کریں کہ اپنے وزن میں کمی کے منصوبے میں کسی دوست کو بھی شامل کرلیں اس طرح مقابلے کی فضا ءقائم ہوگی جس سے آپ ذیادہ بہتر انداز میں اپنے منصوبے کو عملی جامہ پہنا سکیں گے۔چوتھا طریقہ : کچھ بھی کھانے یا خریدنے سے پہلے ا س کی غذائیت کے متعلق مکمل معلومات جانیں تاکہ آپکو اندازہ ہوسکے آپ کتنی مقدار میں کوئی بھی خوراک لے رہے ہیں ۔ پانچوں طریقہ :وزن میں کمی کیلئے ہمیشہ 80/20کے فارمولے پر عمل کریں ۔ اس فارمولے سے مراد ہے کہ اپنے کھانے پینے کی عادات میں 80فیصد متوازن غذا جبکہ20فیصد دیگر غذاﺅں کا استعمال کریں ۔