مصر کے دریائے نیل کا خطرناک مچھر پیل ریجن پہنچ گیا،محکمہ صحت کا عملہ پریشان

جمعہ 3 اگست 2018

قومی آواز ٹورنٹو۔

محکمہ صحت کے ترجمان کے مطابق مصر کے دریائے نیل کے اطراف پایا جانے والا خطرناک مچھر پیل ریجن میں دریافت ہوا ہے ۔ تحقیقات کے مطابق پیل ریجن میں محکمہ صحت کی جانب سے مچھر وں پر تحقیقات کے لئے مچھر دان لگائے جاتے ہیں جن میں گذشتہ کچھ عرصے سے دریائے نیل کے خطرناک مچھر بھی ملے ہیں۔یہ مچھر تین اقسام کے وائرس پیدا کرتے ہیں جو بیماری پھیلاتے ہیں۔ یہ خبریں آپ قومی آواز ٹورنٹو پر پڑھ رہے ہیں . محکمہ صحت کے ترجمان نے شہریوں کو خبردار کیا ہے کہ وہ جھٹ پٹے کے وقت اور رات کو مچھروں سے حفاظت کے لئے خصوصی انتظامات کریں۔ترجمان کے مطابق علاقے کا موسم ایسا نہیں ہے کہ یہ مچھر زیادہ بریڈنگ کر سکیں اس لئے جلد ہی اس پر قابو پا لیا جائے گا اس سلسلے میں ضروری اقدامات کر لئے گئے ہیں۔


متعلقہ خبریں