مقبوضہ کشمیر بین الاقوامی طور پر تسلیم شدہ متنازع علاقہ ہے: وزیراعظم

قومی آواز ۔ اسلام آباد: ۔
10 اگست ، 2019

بھارتی حکومت کا اعلان اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں کی خلاف ورزی ہے: وزیراعظم
اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے شاہ بحرین شیخ حماد بن عیسٰی الخلیفہ سے ٹیلیفونک رابطہ کیا ہے۔

وزیراعظم نے شاہ بحرین کو مقبوضہ کشمیر کی صورتحال اور بھارت کی جانب سے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی خلاف ورزی سے آگاہ کیا۔

اس موقع پر وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ مقبوضہ کشمیر بین الاقوامی طور پر تسلیم شدہ متنازع علاقہ ہے، بھارتی حکومت کا اعلان اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں کی خلاف ورزی ہے۔

انہوں نے کہا کہ بھارت کا کوئی بھی یکطرفہ اقدام کشمیر کی متنازع حیثیت کو تبدیل نہیں کرسکتا۔


متعلقہ خبریں